بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل، سینئر اداکارہ ناراض

بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل، سینئر اداکارہ ناراض

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بشری انصاری اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو پر نارض ہوگئیں۔ حال ہی میں بشری انصاری کی نقل اتارنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان کی جانب سے بشری انصاری سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نقل اتاری گئی جس پر آپ نے اعتراض کیا جبکہ لوگوں نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے ماضی میں اداکارہ بھی نقلیں اتارتی تھیں؟اس کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اپنی تعریف نہیں کروں گی، میں نے 4 حسین خواتین طاہرہ سید، نور جہاں، مسرت نذیر اور سلمیٰ آغا کے گانا گانے کے انداز کی نقل اتاری تھی جس کی شاعری میں کوئی بدتمیزی نہیں تھی۔ وہ گانے انور صاحب نے لکھے تھے اور مسرت نذیر کا پنجابی گانا میں نے لکھا تھا لیکن اس میں ایسی گھٹیا بات نہیں تھی کہ ان کی شخصیت کے بارے میں کوئی برا لفظ ہو یا ان کی کسی ذاتیات پر اتر آئے ۔ اب ایسا تو نہیں ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر آدمی خواتین کی نقل اتارے اور وہ بری نقل اتارے ، بالکل بھی اچھی پرفارمنس نہیں تھی، اس سے قبل اداکاہ وینا ملک نے میری نقل اتاری تھی جس پر میں نے اسے سراہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں