زیادہ پانی پینا بھی گردے کی پتھری سے مکمل تحفظ کا ذریعہ نہیں
لاہور(نیٹ نیوز)نئی طبی تحقیق نے اس عام خیال کو چیلنج کر دیا ہے کہ زیادہ پانی پینا گردے کی پتھری سے بچاؤ کے لیے کافی ہے ۔جریدے ‘دی لانسیٹ’ میں 2026ء میں شائع تحقیق کے مطابق صرف پانی کی مقدار بڑھانے سے پتھری کے دوبارہ بننے کے خطرے میں نمایاں کمی نہیں آتی۔۔۔
تحقیق میں 1600 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جنہیں پہلے گردے کی پتھری ہو چکی تھی، ماہرین کے مطابق اصل ہدف روزانہ کم از کم 2.5 لیٹر پیشاب بنانا ہونا چاہیے جو صرف پانی پینے سے ہمیشہ حاصل نہیں ہوتا۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ پانی پینے کے بجائے جسم کی ضروریات کے مطابق پیشاب کی مقدار پر توجہ دی جانی چاہیے پانی کے بہتر انجذاب کیلئے پانی میں چٹکی بھر نمک اور لیموں کے رس کا استعمال کیا جائے ۔ ہلکے پیلے رنگ کا پیشاب مناسب ہائیڈریشن کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔