پشاور زلمی کے اعزازمیں چیئرمین جاوید آفریدی کاعشائیہ

 پشاور زلمی کے اعزازمیں چیئرمین جاوید آفریدی کاعشائیہ

روایتی کھانوں کا اہتمام ،ماحول دوستانہ ،کھلاڑیوں نے خوشگوار لمحات گزارے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میں پہنچنے والی پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں ہائیر پاکستان اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں روایتی کھانوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں نے خوشگوار لمحات گزارے ۔ ماحول دوستانہ اور مثبت رہا، جو فائنل سے پہلے ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا۔پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے روایتی کھانوں سے لطف اٹھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں