روسی فوج کی یوکرین کے اہم سٹریٹجک شہر کی طرف پیش قدمی

روسی فوج کی یوکرین کے اہم  سٹریٹجک شہر کی طرف پیش قدمی

کیف(نیوز ایجنسیاں)یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ روسی فوجیں مشرقی یوکرین کے صوبے ڈونیٹسک میں اہم سٹریٹجک شہر کوستیان تینیوکا کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔

یوکرینی آرمی چیف اولیکسانڈر سرسکی نے کہا کہ ہم قابض افواج کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنا رہے ہیں۔یوکرین میں جنگی محاذوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والے ادارے ڈیپ سٹیٹ کے مطابق روسی فوجی شہر کے جنوبی مضافاتی علاقے سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر کنٹرول قائم کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں