تبو بھوت بنگلہ کی وجہ سے اکشے کمار سے ناراض؟ ڈائریکٹر کی وضاحت
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ تبو کے بارے میں گردش کرنے والی ان خبروں نے شوبز حلقوں میں توجہ حاصل کی کہ وہ فلم بھوت بنگلہ میں اپنے مناظر کم کیے جانے پر اکشے کمار سے ناراض ہیں۔
تاہم ڈائریکٹر پریادرشن نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منفی خبریں بلاجواز پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق تبو ہرگز ناراض نہیں اور اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ خود ضرور آگاہ کرتیں، کیونکہ وہ ماضی میں ان کے ساتھ متعدد کامیاب فلمیں کر چکے ہیں۔