سونا 200روپے سستا، چاندی کی قیمت 193روپے بڑھ گئی

سونا 200روپے سستا، چاندی کی قیمت 193روپے بڑھ گئی

تولہ سونا 483762کاہوگیا، چاندی کی قیمت 8ہزار 14روپے تک پہنچ گئی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، جہاں سونے کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ چاندی مہنگی ہوگئی۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا ہے ، جس سے حالیہ دنوں کی تیزی میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 172 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ریکارڈ کی گئی، جو مقامی صرافہ مارکیٹ میں خریداروں کے لیے قدرے ریلیف کا باعث بنی ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ سامنے آیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 193 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 14 روپے تک پہنچ گئی، جس سے سرمایہ کاروں کی توجہ چاندی کی جانب بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 614 ڈالر پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر، شرح سود سے متعلق توقعات اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے میں حالیہ کمی عارضی ہو سکتی ہے ، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ صنعتی طلب اور سرمایہ کاری کے رجحان کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں