ٹرمپ ،شی ملاقات میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز سرفہرست ایجنڈا:چین
چین امریکا تعلقات دنیا کیلئے فائدہ مند ہیں:اقوام متحدہ میں مستقل چینی مندوب
نیو یارک(نیوز ایجنسیاں)اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور چینی صدورکے درمیان ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں سب سے سرفہرست ہو گی۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ کا کہنا ہے کہ چین امریکا کے مضبوط اور پائیدار تعلقات دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہیں، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون سے تعلقات آگے بڑھ سکتے ہیں۔چین امریکا تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہیں، خیال رہے کہ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان 14 اور 15 مئی 2026 کو بیجنگ میں اہم ملاقات شیڈول ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔