حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔محمد علی 16 ویں اوور میں کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں