شیخوپورہ :مبینہ مقابلہ، اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار

شیخوپورہ :مبینہ مقابلہ، اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،ساتھی فرار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے نواحی گاؤںمہتا تریڈا کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ایک اشتہاری ملزم عرفان عرف کبوتری زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ریاض فرار ہو گیا،زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور عرصے سے اشتہاری تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں