10 وارداتیں:ڈاکوؤں نے 5شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے

10 وارداتیں:ڈاکوؤں نے 5شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے

شمریز 4لاکھ 65ہزار ،فہیم 4لاکھ 30ہزار، عاقب 4لاکھ نقدی سے محروم شیراکوٹ ، مانگامنڈی سے 2 گاڑیاں ، دیگر علاقوں سے 3 موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی10 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔ مسلح ڈاکوؤں نے بھاٹی گیٹ میں شمریز سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبا ئل فون،شفیق أٓباد میں غلام نبی سے 4لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،باٹاپور میں فہیم سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل  فون،اچھرہ میں عاقب سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں سبطین سے 3لاکھ 55ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔علاوہ ازیں نامعلوم افراد نے شیراکوٹ اور مانگامنڈی سے 2 گاڑیاں ،بادامی باغ، کاہنہ اور ہیئرسے 3 موٹرسائیکلیں چوری کیں اور رفوچکر ہوگئے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں