فاتح ٹیم کو 10، رنر اپ کو 8لاکھ ڈالرملیں گے

 فاتح ٹیم کو 10، رنر اپ کو 8لاکھ ڈالرملیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ،پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ جبکہ رنر اپ کیلئے انعامی رقم 2 لاکھ ڈالرکی رکھی گئی ہے ۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو الگ سے 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ پی ایس ایل کی رنر اپ ٹیم کو بھی 3 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم ملے گی۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے کوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔دریں اثنا فائنل کیلئے احسن رضا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ ایمپائرز،الیگزینڈر وارف تھرڈ جبکہ آصف یعقوب فورتھ ایمپائر ہونگے ،روشن مہاناما فائنل میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں