امریکا :مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو 8اعشاریہ6 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنیکی منظوری
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکا نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو8اعشاریہ6ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہنگامی صورتحال کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے اور کانگریس کے جائزے کی شرط ختم کر دی ہے ۔ جن ممالک کو امریکا یہ اسلحہ فروخت کرے گا ان میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت شامل ہیں۔معاہدے کے تحت قطر کو 4.01 ارب ڈالرز کے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور 992.4 ملین ڈالرز کے جدید ہتھیار دئیے جائیں گے ۔کویت کو 2.5 ارب ڈالرز کا جنگی کمان نظام فراہم کیا جائے گا جبکہ اسرائیل کو بھی 992.4 ملین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کیے جائیں گے ۔معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کو 147.6 ملین ڈالرز کے ہتھیار دئیے جائیں گے۔