35 سال بعدبھی دل کرتاہے سٹیج پرکام کروں :شائستہ جبیں
لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے کہا ہے کہ میں عرصہ 35سال سے سٹیج سے دور ہوں لیکن اب بھی دل کرتا ہے کہ سٹیج پر کام کروں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سٹیج سے کیا تھا لیکن اس کے بعد ٹی وی کی طرف چلی گئی اور اس کے بعد سٹیج پر کام نہیں کیا ۔ کراچی میں سٹیج ڈرامہ نہیں ہوتا تاہم اگر لاہور میں کسی اچھے سٹیج ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی کیونکہ یہ میری خواہش ہے۔