سانولی رنگت کے باوجود لوگوں میں اپنی جگہ بنائی:عفت عمر
لاہور(شوبزڈیسک)معروف ٹی وی میزبان وماڈل عفت عمر نے پہلی بار اپنی مالی مشکلات اور رنگت سے جڑی مشکلات پر کھل کر گفتگو کی اورایک انٹریو میں بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔۔۔
اگرچہ انہوں نے اچھے سکول میں تعلیم حاصل کی۔ میرا رنگ بہت سانولا تھا، جو اُس وقت قابل قبول نہیں سمجھا جاتا تھا، مگر میں اسی رنگت کے ساتھ آگے بڑھی اور انہی لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنائی۔عفت عمر کے مطابق والد کی عدم موجودگی، مالی مسائل اور معاشرتی احساسِ کمتری نے انہیں ماڈلنگ کی طرف دھکیلا،انہوں نے کہا کہ لوگوں کیلئے یہ حیران کن تھا کہ ایک انتہائی سانولی لڑکی بھی ماڈل بن سکتی ہے ۔انہوں نے اپنی شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے پیشگوئیاں کی تھیں کہ یہ رشتہ چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گا، مگر انہوں نے تمام مشکلات کے باوجود اپنی زندگی کامیابی سے گزاری۔