نومولود بچوں کیلئے ملیریا کی پہلی محفوظ دوا کی منظوری

 نومولود بچوں کیلئے ملیریا کی پہلی محفوظ دوا کی منظوری

لاہور(نیٹ نیوز)عالمی ادارۂ صحت نے نومولود بچوں کے لیے ملیریا کے علاج کی پہلی محفوظ دوا کی منظوری دے دی ہے ،اس نئی دوا کے ذریعے اب ایسے بچوں کا محفوظ علاج ممکن ہو گا جن کا وزن 2 کلو گرام تک ہو۔۔۔

اس سے پہلے کم عمر کے بچوں کو بڑے بچوں کی دوائیں دی جاتی تھیں ۔عالی ادارۂ صحت کے مطابق ترقی کے باوجود ملیریا اب بھی عالمی سطح پر ایک سنگین صحت کا مسئلہ بنا ہوا ہے ، افریقہ کے کئی علاقوں میں 6 ماہ سے کم عمر بچوں میں ملیریا کی شرح 18 فیصد تک ہے ۔2024ء میں اس بیماری کے اندازاً 282 ملین کیسز اور اس سے 610000 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔نئی دوا دو مؤثر اجزاء پر مشتمل ہے اور اسے ایسے ذائقے میں تیار کیا گیا ہے جو بچوں کے لیے پینا آسان ہو، اس دوا کو دودھ میں حل کر کے بھی دیا جا سکتا ہے ۔دوا کا گھانا میں استعمال جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں