اینڈومیٹریوسس کی تشخیص کیلئے انقلابی ٹیکنالوجی تیار
لندن (نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے انقلابی امیجنگ ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو اینڈومیٹریوسس کی تشخیص کے طویل انتظار کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے اور مریضوں کو تکلیف دہ طبی عمل سے بچا سکتی ہے۔۔۔
نئی تکنیک کی مدد سے ڈاکٹرز اب جسم کے اندر بننے والی نئی خون کی نالیوں اور سوزش کو براہِ راست دیکھ سکیں گے ، جس سے بیماری کی درست تشخیص ممکن ہو گی۔فی الحال برطانیہ میں اینڈومیٹریوسس کی باقاعدہ تشخیص میں اوسطاً 9 سال اور 4 ماہ لگ جاتے ہیں ،اس کی یہ ہے کہ اس بیماری کی علامات (جیسے شدید دردناک اور زیادہ مقدار میں ماہواری، تھکن اور رفع حاجت کے دوران تکلیف) اکثر دیگر بیماریوں، خصوصاً آئی بی ایس (Irritable Bowel Syndrome) سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی سے لاکھوں خواتین کو بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے گا۔