فریز لینڈ کیمپینا اور اسٹیٹ لائف کاکسانوں کیلئے مالی تحفظ کا اقدام
کراچی(بزنس ڈیسک)فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL)، جو ڈیری اور نیوٹریشن کے شعبے میں ایک نمایاں ملٹی نیشنل کمپنی ہے نے پاکستان کی ڈیری انڈسٹری میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی لائف اور ہیلتھ انشورنس کمپنی SLIC کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔
اس اقدام کے تحت ڈیری فارمرز کے لیے ایک خصوصی لائف انشورنس پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس منفرد منصوبے کا مقصد ڈیری فارمرز پروگرام کے تحت 1,500 سے زائد کسانوں اور ان کے خاندانوں کو مالی تحفظ دینا ہے۔ کمپنی کے ‘ڈوئنگ ڈیری رائٹ’ عزم کے تحت جس میں کسانوں کی فلاح و بہبود اور پائیدار روزگار شامل ہیں، یہ خصوصی انشورنس ‘‘ڈیری فارمرز انشورنس پروگرام’’ متعارف کرایا گیا۔