اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،123ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،123ارب خسارہ

سرمایہ کاری محدو د،1778 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 171115 پر بند ہوا

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کی لپیٹ میں رہی، 100انڈیکس کی 1لاکھ 72ہزار کی سطح دوبارہ گرگئی ۔ مندی کے سبب 43.12فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 43ارب روپے ڈوب گئے ۔پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں نے مشرق وسطی کی جنگ اور خام تیل کی بڑھتی قیمتوں پر توجہ مرکوز رکھی اور اسی تناظر میں سرمایہ کاری انتہائی محدود رہی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1778 پوائنٹس کی کمی سے 171115 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 641پوائنٹس کی کمی سے 51478پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 743پوائنٹس کی کمی سے 102630پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 4فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 1ارب 02کروڑ 52لاکھ 69ہزار 252 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 487 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 210کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 243 میں کمی اور 34 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں