اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو اسلامک بینک آف دی ایئر کا اعزاز
دی بینکر میگزین نے بینک کو موسٹ انوویٹو سکوک ایوارڈ بھی دے دیا
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کودی بینکر میگزین کی جانب سے اسلامک بینک آف دی ایئرقرار دینے کے ساتھ دی موسٹ انوویٹو سکوک کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ یہ اعزازات خوشحال، کارپوریٹ اور ادارہ جاتی کلائنٹس کیلئے بینک کے مضبوط اسلامی بینکاری پلیٹ فارم اور ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں شرعی اصولوں کے مطابق حل فراہم کرنے کیلئے اس کی صلاحیت کا اعتراف ہیں۔یہ اعزازات بینک کے اُس کردار کو اجاگر کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ اسلامی مالیات کے مکمل دائرئہ کار میں اپنے صارفین کی معاونت کرتا ہے ۔اسٹینڈرڈ چارٹرد میں اسلامی بینکاری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم ہلال نے کہا کہ اسلامی مالیات تک رسائی اب صرف ایک مارکیٹ تک محدود نہیں رہی ہے ۔ صارفین تیزی سے عالمی سطح پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جبکہ کارپوریٹس اور دیگر ادارے لیکویڈٹی کے زیادہ متنوع ذرائع کے ذریعے سرمایہ اکھٹا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم شریعہ کے مطابق واحد پلیٹ فارم مہیا کر کے دونوں کی معاونت کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم مواقع اور سرمایہ تک رسائی ممکن بناتا ہے ، اور ساتھ ہی مختلف مارکیٹوں میں کام کرنے کے لیے ضروری تسلسل اور مؤثر عملدرآمد بھی فراہم کرتا ہے ۔ توقع ہے کہ سنہ 2028ء تک دنیا بھر میں اسلامی مالیات کے مجموعی اثاثے 36 فیصد اضافہ ہو جائے گا اور ان کی مالیت 7.5 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔