الیکٹرونکس ڈیلرز:بنیان مرصوص کا سال مکمل ہونے پرپرتپاک ریلی

الیکٹرونکس ڈیلرز:بنیان مرصوص کا سال مکمل ہونے پرپرتپاک ریلی

کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرمحمد رضوان عرفان کی قیادت میں معرکۂ حق بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے منظم، شاندار اور پرتپاک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔

ریلی میں پاکستان اور افواجِ پاکستان سے محبت کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں پرشگاف نعرے لگائے ۔ شرکاء نے ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست اور پُراثر خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں