لورئیل نے اسٹریٹجک خام مال کی مقامی سطح پر دستیابی ممکن بنا دی

لورئیل نے اسٹریٹجک خام مال کی مقامی سطح پر دستیابی ممکن بنا دی

کراچی(بزنس ڈیسک)لورئیل پاکستان نے مقامی صنعتی صلاحیت کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شیمپو کی تیاری میں استعمال ہونے والے اہم خام مال سوڈیم لوریٹھ سلفیٹ اب مقامی سطح پر دستیاب ہو گا۔

طفیل کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کو ایک مستند مقامی سپلائر کے طور پر شامل کرنا پاکستان میں لورئیل کے آپریشنل ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت ہے جو کمپنی کی طویل المدتی سرمایہ کاری اور ملکی صنعتی ترقی سے وابستگی کو مزید مضبوط بناتی ہے ۔ اسٹریٹجک لوکلائزیشن اقدام سے حاصل ہونے والی اس کامیابی سے درآمدات میں نمایاں کمی ہو گی جبکہ لورئیل کے عالمی معیار کے سخت کوالٹی اسٹینڈرڈز کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔لورئیل پاکستان کے ایگزیکٹو جنرل منیجر ریحان سعید نے کہاکہ یہ کامیابی پاکستانی صنعت اور اس کی تکنیکی صلاحیت پر ہمارے غیر متزلزل اعتماد کی مظہر ہے ۔ ہمارے لیے لوکلائزیشن مستقبل کی ترقی کا ایک اسٹریٹجک ذریعہ ہے ۔ مقامی سپلائرز کی صلاحیت کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دیکر ہم نہ صرف اپنی سپلائی چین کو مزید مضبوط اور مؤثر بنا رہے ہیں بلکہ پاکستانی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی مجموعی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں