نمایاں کمی، تولہ چاندی 463، سونا ساڑھے 12ہزار روپے سستا

نمایاں کمی، تولہ چاندی 463، سونا ساڑھے 12ہزار روپے سستا

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی بھی نمایاں طور پر سستی ہوئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آ گئی۔ ۔۔۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 11 ہزار 240 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے صرافہ مارکیٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے ، تاہم موجودہ کمی حالیہ عرصے کی بڑی یومیہ کمی میں شمار کی جا رہی ہے ، رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہا اور فی اونس سونا 124 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر کی سطح پر آ گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کے رویوں، امریکی ڈالر کی حرکت، عالمی معاشی اشاریوں اور مرکزی بینکوں کی پالیسیوں کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے ، دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 267 روپے پر آ گئی ہے ۔ دوسری جانب آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرف دو روز کے دوران مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 13 ہزار 958 روپے کم ہو چکی ہے ، جو حالیہ مہینوں میں قیمتوں میں آنے والی تیز رفتار کمی میں سے ایک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں