بجٹ میں تاجربرادری کی سفارشات مدنظر رکھی جائیں،کراچی چیمبر
معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں سے گریز کیا جائے ، زبیر موتی والا
کراچی (این این آئی)چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی پالیسی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرے جس نے معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے پالیسی سازوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دیتے وقت تاجر برادری کی سفارشات کو سنجیدگی سے مدنظر رکھا جائے ۔کے سی سی آئی قیادت نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں متعارف کرائے گئے متعدد مالیاتی اقدامات کے مایوس کن نتائج پالیسی سازوں کیلئے واضح سبق ہونا چاہیے۔