چاندی230،سونا10800روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

چاندی230،سونا10800روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 55ہزار 136،دس گرام 3لاکھ 89ہزار 600کاہوگیا

کراچی (بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرڈالرمزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر کے اضافے سے 4327 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9720 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,370 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 230 روپے کے اضافے سے 7509 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.31روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں