اسٹاک ایکسچینج:معمولی تیزی، انڈیکس 118پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج:معمولی تیزی، انڈیکس 118پوائنٹس بڑھ گیا

منافع بخش شعبے متحرک،100انڈیکس 180511.02پوائنٹس پر بند

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کوملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا ۔تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں مزید 72ارب 46کروڑ کا اضافہ ہوا ،امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ یقینی ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور گزشتہ 4سیشنز میں مجموعی طور پر 10ہزار 806پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی ہوئی۔ دوسری جانب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کے ملے جلے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر مرتب ہوئے ،اسی ضمن میں بینکنگ ، پاور اور آئی ٹی سیکٹر میں فوری منافع کے حصول کا رحجان غالب رہا ،تاہم مارکیٹ سرمائے کی آمد سے آئل اینڈ گیس ، ریفائنری اور فرٹیلائزر سیکٹر میں تازہ سرمایہ کاری سے دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 965پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 118 پوائنٹس کے اضافے سے 180511 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 80پوائنٹس کی کمی سے 53841پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 391 پوائنٹس کے اضافے سے 108555پوائنٹس پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں