مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے

سب سے زیادہ سرگرمی گولڈ میں ہوئی،مالیت22ارب رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس )میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری مالیت 37.632 ارب روپے رہی جبکہ 112,842 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ سرگرمی گولڈ (22.231 ارب روپے )میں ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سی او ٹی ایس (4.887 ارب روپے)، این ایس ڈی کیو 100 (4.341 ارب روپے )، سلور (1.763 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.161 ارب روپے )، پلاٹینم (932.647 ملین روپے)، سویابین (603.323 ملین روپے)، کاپر (401.640 ملین روپے)، ڈی جے (248.701 ملین روپے)، برینٹ (246.977 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (235.152 ملین روپے )، نیچرل گیس (194.219 ملین روپے )، کروڈ آئل (187.820 ملین روپے)، گندم (65.238 ملین روپے) اور کاٹن (58.843 ملین  ) شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں