پی ایس ایکس سسٹین ایبلٹی انڈیکس پر کانسیپٹ پیپر جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ نے پی ایس ایکس سسٹین ایبلٹی انڈیکس پر ایک کانسیپٹ پیپر جاری کر دیا ۔
پی ایس آئی ایک تجویز کردہ بینچ مارک ہے جو ان لسٹڈ کمپنیوں کی کارکردگی کو جانچنے اور شناخت کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا جو اپنے کاروباری ماڈلز میں مالی اعتبار سے موزوں اور بامعنی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس خطرات و مواقع کو مؤثر انداز میں شامل کرتی ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ سبزواری نے کہا کہ ای ایس جی اب سرمایہ منڈیوں کے حاشیے پر ہونے والی گفتگو نہیں رہی بلکہ یہ اس بات کا مرکزی محور بنتی جا رہی کہ کمپنیوں کی قدر کیسے متعین کی جاتی ہے ، سرمایہ کہاں مختص ہوتا ہے اور طویل خطرات کی قیمت کیسے لگائی جاتی ہے۔