چاندی37،سونا2400 روپے سستا،ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 436 ،دس گرام3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے کا ہوگیا
کراچی (بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 4150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 37 روپے کی کمی سے 6679 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.11 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.12 روپے پربند ہوئی تھی۔