انڈسٹریل بجلی کے ٹیرف میں اوور چارجنگ ختم کی جائے ، کاٹی
کراچی (این این آئی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر اکرام راجپوت نے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی بجلی کے بی تھری اور بی فور ٹیرف میں موجود اوور چارجنگ کو فوری طور پر درست کرنے کیلئے نیپرا کو ہدایات جاری کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا کے کاسٹ آف سروس اصول کے مطابق زیادہ وولٹیج پر بجلی لینے والے صارفین کیلئے ٹیرف کم ہونا چاہیے ، تاہم موجودہ نظام میں بی تھری اور بی فور صارفین سے ان کی اصل لاگت سے زیادہ وصولیاں کی جا رہی ہیں، جو نیپرا کے اپنے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔