بچوں اور خواتین کیخلاف سائبر کرائم میں ملوث 3 ملزم گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے کی کارروائیاں، بچوں اور خواتین کے خلاف سائبر کرائم میں ملوث 3 ملزم گرفتار کر لئے ۔
بتایا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے کمسن بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور قابلِ اعتراض مواد رکھنے والا ملزم علی اکرم، جبکہ این سی سی آئی اے ملتان نے خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے محمد عاصم اور محسن علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے موبائل فونز، سمیں اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لئے ہیں ۔