چاندی معمولی مہنگی،سونا 1400روپے سستا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 4لاکھ 32ہزار 436،دس گرام3لاکھ 70ہزار 744کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ادھر ڈالر کی قدرگھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کی کمی سے 4100 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 11 روپے کے اضافے سے 6432 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.05 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.06 روپے پر بند ہوئی تھی۔