آرگینک بیج کی فراہمی کیلئے پائلٹ منصوبے کا مطالبہ

آرگینک بیج کی فراہمی کیلئے پائلٹ منصوبے کا مطالبہ

شعبے کی ترقی کیلئے مربوط پالیسی اور عملی اقدامات ناگزیر ،نجم مزاری

لاہور(این این آئی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری تجرباتی زرعی فارمز کو آرگینک زراعت کے عملی تجربات کیلئے مختص کیا جائے ،ان زرعی فارمز پر جدید آرگینک کاشتکاری کے طریقوں، قدرتی کھادوں اور ماحول دوست زرعی ٹیکنالوجی پر تحقیق کی جائے تاکہ کسانوں کو قابل عمل ماڈل فراہم کیے جا سکیں۔ بیان میں انہوں نے تجویز دی کہ سرکاری بیج فراہم کرنے والے اداروں کو ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ کسانوں کو آرگینک بیج کی فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کریں۔

اس منصوبے کے تحت منتخب اضلاع میں معیاری آرگینک بیج فراہم کیے جائیں اور کسانوں کو تکنیکی رہنمائی بھی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے آرگینک زراعت کے فروغ اور عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ نجم مزاری نے حکومت سے اپیل کی کہ آرگینک زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں