چاندی50،سونا 5600روپے سستا،ڈالر کی قدربھی کم

چاندی50،سونا 5600روپے سستا،ڈالر کی قدربھی کم

تولہ سونا 4لاکھ 24ہزار 136،دس گرام 3لاکھ 63ہزار 628کاہوگیا

کراچی (بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4017ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5600 روپے کی بڑی کمی سے 4لاکھ 24 ہزار 136روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4801 روپے کی نمایاں کمی سے 3لاکھ 63 ہزار 628روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 6289 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.01 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.02 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...