نارنگ منڈی:2بسوں میں تصادم ،5افراد جاں بحق،25 زخمی:فیکٹری ایریا:کارخانے 2کمسن بھائی کچل دیئے

نارنگ منڈی:2بسوں میں تصادم ،5افراد جاں بحق،25 زخمی:فیکٹری ایریا:کارخانے 2کمسن بھائی کچل دیئے

کالا خطائی روڈ پر موٹرسائیکل سوار کو بچاتے بس سامنے سے آنیوالی دوسری بس سے جا ٹکرائی،3زخمیوں کی لت نازک فیکٹری ایریا میں 9 سالہ فیروزموقع پر ہی چل بسا،8 سالہ علی حسن ہسپتال داخل، کار ڈرائیورعمیر گرفتار کرلیا گیا

لاہور،نارنگ منڈی،کالاشاہ کاکو (کرائم رپورٹر،نامہ نگار )فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 2 کمسن بھائیوں کو کچل دیا ،ایک جا ں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا،دوسری طرف نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پر دو بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 5 مسافر جاں بحق،25 شدید زخمی ہو گئے ،3کی حالت نازک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ اتحاد پارک کے قریب تیز رفتار کار نے راہگیر 2 کمسن بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 سالہ فیروز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 8 سالہ علی حسن شدید زخمی ہو گیا ،جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیروز اور علی حسن تندور سے روٹیاں لینے جا رہے تھے ، زخمی علی حسن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، پولیس نے کار ڈرائیور ملزم عمیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ادھر نارنگ منڈی کے کالاخطائی روڈ پر سدھانوالی سٹاپ کے قریب لاہور سے شکرگڑھ جانے والی ایک مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں مخالف سمت سے لاہور آنے والی دوسری مسافربس سے ٹکرا گئی اوردونوں بسیں کھیتوں میں الٹ گئیں جس کے نتیجہ میں 5مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 25 مسافرشدید زخمی ہو گئے ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے بسوں کے آہنی حصے کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا،زخمیوں کو مریدکے ، شاہدرہ اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ، 3 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...