نصیرالدین شاہ کی تنقید انوپم کھیر کا ردِعمل سامنے آ گیا

نصیرالدین شاہ کی تنقید  انوپم کھیر کا ردِعمل سامنے آ گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اداکار نصیرالدین شاہ کی پرانی وائرل ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر ردِعمل دیا۔حالیہ دنوں انوپم کھیر ایودھیا میں رام مندر سے متعلق اپنے بیانات کے باعث خبروں میں رہے۔

وائرل ویڈیو میں نصیرالدین نے انوپم کھیر کو مسخرہ قرار دیا تھا۔ انوپم کھیر نے کہا کہ مجھے نشانہ بنانے اور ٹرول کرنے کیلئے مہم چلائی گئی اور جب مزید کچھ نہ بچا تو انہوں نے 6 سال پرانی ویڈیو وائرل کر دی تاکہ میری ساکھ متاثر کی جا سکے ۔اداکار نے واضح کیا کہ حقیقت میں میرے اور نصیرالدین شاہ کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...