بھارت:شیولنگ سمجھ کر فریزر میں برف کی پوجا شروع

بھارت:شیولنگ سمجھ کر فریزر میں برف کی پوجا شروع

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک واقعہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں فریج میں مخصوص شکل میں جمی برف کو لوگوں نے بھگوان سمجھ کر پوجنا شروع کردیا۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک گھر کے فریزر میں جمی برف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے بعض مقامی افراد نے شیولنگ سے مشابہ قرار دے کر اس کی پوجا شروع کر دی۔ یہ واقعہ آگرہ کے ناگلا بھوجا، کھیریا موڑ علاقے میں پیش آیا۔ جیسے ہی اس برف کی شکل کی تصاویر اور ویڈیوز پھیلیں، لوگ گھر پہنچنے لگے ، پھول چڑھائے ، پیسے دئیے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ کچھ صارفین نے مذہبی عقیدت کا اظہار کیا جبکہ دوسروں نے سائنسی نقط نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ فریزر میں برف مختلف اشکال اختیار کر سکتی ہے اور اس واقعے کو معجزہ قرار دینے سے پہلے اس کی سائنسی وضاحت کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...