تنہائی محسوس کرتی تھی اس لیے بیٹی کو جنم دیا:نادیہ خان

 تنہائی محسوس کرتی تھی اس لیے بیٹی کو جنم دیا:نادیہ خان

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ میں بالکل اکیلی تھی جب میری بیٹی علیزے پیدا ہوئی، میں چاہتی تھی کہ کوئی ہو میرے پاس جو مجھ سے اسی طرح بے۔

 لوث محبت کرے جیسے میں اپنے ارد گرد لوگوں سے کرتی ہوں۔ایک پروگرام میں خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پرورش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میری ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار تھی، تاہم میں نے رشتہ نبھانے کی بھرپور کوشش کی، بچوں کی منصوبہ بندی سے متعلق یادیں تازہ ہونے پر نادیہ خان جذباتی ہو گئیں اور انکشاف کیا کہ میں نے اپنی پہلی بیٹی کو اس لیے جنم دیا کیونکہ میں خود کو بہت تنہا محسوس کرتی تھی اور چاہتی تھی کہ میری زندگی میں کوئی ایسا ہو جو مجھے بے لوث محبت دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...