شاہین آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت

 شاہین آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے، جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ اس لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ایل پی ایل کے دوران کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، جبکہ وہ بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کا بھی حصہ نہیں بن سکے تھے ۔اس حوالے سے قومی سلیکٹر اور ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کو اپنے کیریئر کے دوران یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کس فارمیٹ پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...