فیفا کا ورلڈ کپ فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرنیکا فیصلہ

فیفا کا ورلڈ کپ فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرنیکا فیصلہ

سٹیڈیم کی پچ کے ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار ڈالرز تک رکھی گئی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھی آمدن حاصل کرنے کے لیے منفرد منصوبہ متعارف کروا دیا۔ فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فائنل میچ میں استعمال ہونے والی میٹ لائف سٹیڈیم کی پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔میٹ لائف سٹیڈیم کی پچ کے ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار ڈالرز تک رکھی گئی ہے جب کہ اس منصوبے سے فیفا کو 1 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدن ہونے کی امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شائقین 450، 900، 1 ہزار 200 اور 3 ہزار امریکی ڈالرز تک کی مختلف قیمتوں میں پچ کے محفوظ کیے گئے ٹکڑے خرید سکیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ٹکڑے کو خصوصی ایکریلک کیس میں محفوظ کیا جائے گا اور ٹکڑے کے ساتھ ہی اس کی اصلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی شامل ہو گا۔رپورٹ کے مطابق پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کے زیادہ سے زیادہ 2 ہزار 26 ٹکڑے فروخت کیے جائیں گے اور ان کی فروخت سے فیفا کو تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کی آمدن ہونے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...