بایوپک میں دیپیکا میرا کردار نبھائے ، ہیما مالنی کی خواہش

 بایوپک میں دیپیکا میرا کردار  نبھائے ، ہیما مالنی کی خواہش

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اگر میری زندگی پر بایوپک بنائی جائے تو چاہوں گی کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون میرا کردار ادا کریں۔

ہیما مالنی نے یہ بات ممبئی کے شنمکھانند ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی، جہاں ان کے بھارتی سینما میں 60 سالہ شاندار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر دپیکا چاہیں تو وہ یہ کردار ادا کر سکتی ہیں، ویسے کوئی بھی اداکارہ یہ کردار نبھا سکتی ہے ، لیکن دیپیکا ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...