پہلی بار ہیومنائیڈ روبوٹس کی زندہ جانور کی کامیاب سرجری
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)طبی میدان میں ایک اہم پیش رفت کے تحت پہلی بار 2ہیومنائیڈ (انسان نما) روبوٹس نے زندہ سور پر کامیاب سرجری انجام دی، جسے مستقبل میں صحت کی سہولتوں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔
بین الاقوامی سائنسی جریدے نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق یہ تجربہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے انجینئرز اور سرجنز نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔رپورٹ کے مطابق روبوٹس نے لیپروسکوپک کولی سسٹیکٹومی (پتہ نکالنے کی سرجری) کامیابی سے انجام دی، جس میں بافتوں (ٹشوز) کو ہٹانا، کٹ لگانا، کلپس لگانا اور جگر کے نیچے سے پتہ نکالنے جیسے مراحل شامل تھے ۔تحقیق کے دوران ایک سرجری میں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے سرجن کی معاونت سے کام کیا، جبکہ دوسری سرجری مکمل طور پر دو ہیومنائیڈ روبوٹس نے انجام دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments