چین میں تنہائی دور کرنے والے اے آئی روبوٹس متعارف

چین میں تنہائی دور کرنے والے اے آئی روبوٹس متعارف

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی روبوٹکس کمپنی یو-بی ٹیک نے ایسے جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس انسان نما روبوٹس متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد تنہائی کا شکار افراد کو صحبت فراہم کرنا، روزمرہ کاموں میں مدد دینا اور جذباتی روابط کو بہتر بنانا ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ روبوٹس جدید لارج لینگویج ماڈلز، آواز کی پہچان، چہرے کی شناخت اور قدرتی انداز میں گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ روبوٹس صارف کی بات چیت کو یاد رکھ سکتے ہیں، سوالات کے جواب دے سکتے ہیں، یاد دہانیاں کرا سکتے ہیں اور گھر میں بنیادی معاونت بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق مستقبل میں یہ روبوٹس اس قابل ہوں گے کہ وہ صارف کی عادات کو سمجھ کر زیادہ ذاتی نوعیت کی مدد فراہم کریں گے اور گھر کے مزید پیچیدہ کام بھی انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...