لکی انوسٹمنٹس نے لاہور میں اپنی پہلی برانچ قائم کر دی
انوسٹرز کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری کی سہولتوں تک آسان رسائی حاصل ہوگی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی شریعہ کمپلائنٹ ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ نے ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کو توسیع دیتے ہوئے گلبرگ لاہور میں اپنی پہلی برانچ کا افتتاح کر دیا ۔ یہ اقدام کمپنی کی ملک بھر میں توسیعی حکمتِ عملی کا ایک اہم سنگِ میل ہے ۔برانچ کا افتتاح لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کیا ۔ اس موقع پر سینئر مینجمنٹ اور کاروباری شراکت داربھی موجود تھے ۔ لاہور برانچ کے قیام سے سرمایہ کاروں کو لکی انویسٹمنٹس کے میوچل فنڈز، رضاکارانہ پنشن فنڈز، سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی خدمات اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کی سہولتوں تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ برانچ سرمایہ کاروں کو مالی منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہوئے ان کے طویل مدتی مالی اہداف کے حصول میں معاونت کرے گی۔ لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہا کہ لاہور میں پہلی برانچ کا افتتاح کمپنی کی ترقی کے سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے ۔انہوں نے کہا کہ لکی انویسٹمنٹس پاکستان بھر میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے اور اسلامی سرمایہ کاری کی سہولتوں کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کے عزم پر قائم ہے ۔محمد شعیب نے مزید کہا کہ کمپنی کا وژن مضبوط گورننس، پیشہ ورانہ سرمایہ کاری انتظام، جدت اور غیرمعمولی کسٹمر سروس کے امتزاج کے ذریعے پاکستان کی صفِ اول کی شریعہ کمپلائنٹ اثاثہ جاتی انتظامی کمپنی بننا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments