یوکرین کی وزیراعظم مستعفی
کیف(اے ایف پی) یوکرین کی وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے پارلیمنٹ نے منظور کر لیا۔۔
استعفیٰ صدر زیلنسکی کی جانب سے حکومتی ردوبدل کے فیصلے کے تحت سامنے آیا ہے ۔ صدر زیلنسکی نے تاحال نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش نئےچیلنجز اور ذمہ داریوں کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی کی جا رہی ہے ۔ حکومتی تبدیلی کو یوکرین کی موجودہ داخلی اور جنگی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments