پی ٹی سی ایل نے ندیم خان کے بطور سی ای اوتقرر کی توثیق کر دی

پی ٹی سی ایل نے ندیم خان کے بطور سی ای اوتقرر کی توثیق کر دی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے طور پر تقرر کی توثیق کر دی ہے ۔

 ندیم خان اپنے ٹیلی کام کیرئیر میں دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ساتھ وابستہ رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ملی کام انٹرنیشنل سیلولر میں سات سال سے زائد عرصے تک مختلف بین الاقوامی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 2003 میں یوفون میں چیف فنانشل آفیسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور ایک دہائی تک اس منصب پر خدمات انجام دیں۔ 2017 میں انہیں پی ٹی سی ایل اور یوفون میں گروپ چیف فنانشل آفیسر مقرر کیا گیا۔ ندیم خان ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اورآئی کیپاور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلز کے رکن ہیں۔ ندیم خان اپنے موجودہ منصب پر پی ٹی سی ایل کی جانب سے ملک بھر میں وائر لائن نیٹ ورک کی توسیع اور اسے جدید ترین خطوط پر استوار کرنے کے عمل کی قیادت کریں گے ، جس میں فائبرائزیشن اور جدید ترین ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ بزنس ٹو بزنس شعبے میں بھی کمپنی کی قائدانہ حیثیت مزید مستحکم کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...