اسٹاک ایکسچینج، شدید مندی، انڈیکس 6408 پوائنٹس گنوابیٹھا

اسٹاک ایکسچینج، شدید مندی، انڈیکس 6408 پوائنٹس گنوابیٹھا

706ارب روپے خسارہ،100انڈیکس 173518پوائنٹس پر بند 88فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ،کاروباری حجم 8فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کشیدگی اور بحری ناکہ بندی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے سے دنیا بھر کی تمام اسٹاک مارکیٹس سمیت پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار، 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 77ہزار، 1لاکھ 76ہزار، 1لاکھ 75ہزار اور 74ہزار پوائنٹس کی مزید 6سطح گرگئیں۔ شدید مندی کے سبب 88.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 7کھرب 06ارب روپے ڈوب گئے ۔ دن بھر حصص کی فروخت سے مارکیٹ کا تناسب تنزلی کی جانب گامزن رہا اور ایک موقع پر 6ہزار 577پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر بعض شعبوں میں خریداری کے باعث مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 6408 پوائنٹس کی کمی سے 173518پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 1996 پوائنٹس کی کمی سے 51709پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس3807پوائنٹس کی کمی سے 105463 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 9164 پوائنٹس کی کمی سے 244367پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری حجم پیر کی نسبت 8فیصد کم رہا ۔ گزشتہ روز 26لاکھ 13ہزار 589 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طو رپر498 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 40 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ، 439 میں کمی اور 19 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...