آئرن مین کی پہلی جھلک والا کامک ریکارڈ قیمت میں فروخت

آئرن مین کی پہلی جھلک والا کامک ریکارڈ قیمت میں فروخت

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)مارول کامکس کے مشہور سپر ہیرو آئرن مین کی پہلی جھلک پیش کرنے والا اصل کامک آرٹ ورک ریکارڈ 38لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوگیا۔

ہیریٹیج آکشنز کے مطابق فنکار ڈان ہیک کا تیار کردہ یہ اصل آرٹ ورک مارچ 1963 میں شائع ہونے والی Tales of Suspense No. 39 کے پہلے صفحے پر موجود ہے ، جسے جمعہ کے روز نیلام کیا گیا۔ہیریٹیج آکشنز کے نیویارک میں کامکس اور کامک آرٹ کے ڈائریکٹر جو مینارینو نے کہا کہ ابتدائی مارول کامکس کے ایسے اصل صفحات انتہائی نایاب ہیں اور جب بھی ان میں سے کوئی مارکیٹ میں آتا ہے تو خریدار غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے دوران چھ بولی دہندگان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور بولی 30 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کے بعد بھی بڑھتی رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...