انگلینڈ کے خلاف میچ، ارجنٹائن اپنی جرسی تبدیل کیوں کرنا چاہتا ہے

 انگلینڈ کے خلاف میچ، ارجنٹائن اپنی  جرسی تبدیل کیوں کرنا چاہتا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے سے قبل ایک دلچسپ نفسیاتی پہلو بھی سامنے آیا ہے۔

دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے فیفا سے درخواست کی کہ اسے اس اہم میچ میں اپنی گہرے نیلے رنگ کی متبادل جرسی پہننے کی اجازت دی جائے ، تاکہ انگلینڈ کے خلاف ماضی کی کامیاب یادوں کو ایک بار پھر تازہ کیا جا سکے ۔ارجنٹائن کا ماننا ہے کہ یہ جرسی ٹیم کے اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے ، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں حاصل ہونے والی اس کی تین فتوحات میں سے دو اسی متبادل کٹ میں تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...