یونس خان خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے کمشنر مقرر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کپتان یونس خان کو باضابطہ طور پر خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا لیگ کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق یونس خان اپنی نئی ذمہ داری میں لیگ کے کرکٹ آپریشنز، قواعد و ضوابط، تکنیکی امور، ٹورنامنٹ کے ڈھانچے اور مجموعی کرکٹ معاملات کی نگرانی کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جا سکے ۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا۔ لیگ میں پاکستان کے موجودہ اور سابق بین الاقوامی کرکٹرز کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب 18 جولائی کو شام 6 بجے کرکٹ سٹیڈیم، پشاور میں منعقد ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments