اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کامحتاط رجحان

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کامحتاط رجحان

100انڈیکس میں 6ہزار 438پوائنٹس کی نمایاں کمی، مارکیٹ منفی زون میں بند انڈیکس کی بلند سطح 181,148پوائنٹس، کم ترین 173,349پوائنٹس ریکارڈ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کا رجحان محتاط رہا، جسکے باعث مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہفتے میں 6,438 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 175,802 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ہفتہ بھر سرمایہ کاروں کے محتاط رویے ، منافع کے حصول اور معاشی اشاریوں کے اثرات کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی، اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 7,798 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں حرکت کرتا رہا، کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 181,148 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 173,349 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بھی مارکیٹ میں نمایاں حجم دیکھا گیا، ہفتے بھر میں 3ارب 69کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 171ارب روپے رہی، تاہم زیادہ کاروباری حجم کے باوجود سرمایہ کاروں کی فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ مثبت رجحان برقرار نہ رکھ سکی، مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 712 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جسکے بعد مجموعی مالیت کم ہو کر19ہزار 790 ارب روپے رہ گئی، ماہرین کے مطابق سرمایہ کارآئندہ ہفتے معاشی اشاریوں، مانیٹری پالیسی سے متعلق توقعات، کارپوریٹ مالی نتائج اور حکومتی معاشی اقدامات پر گہری نظر رکھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...